فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر،3500 روپے کا مزید اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے. کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔#Gold #PerTola #Prices #Increased #Pakistan #TodayRate

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in