قبائلی عوام پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں بول پڑے
راولپنڈی (ویب ڈیسک)قبائلی عوام پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں بول پڑے۔ضلع خیبر کے علاقے لنڈ ی کوتل میں بڑی تعداد میں عوام، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے باہر نکل آئی۔شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے دفاعی اداروں کی بےحرمتی کی قطعی طور پر اجازت نہیں دیں گے اور سختی سے انہیں روکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پشاور میں بھی عوام پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ریلی خیبر کے شاہ کس علاقے میں نکالی گئی۔ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔عوام نے پاک آرمی زندباد کے نعرے بھی لگائے۔شرکا ء کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر ملکی استحکام کے خلاف منظم سازش ہوئی مضبوط آرمی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،پاک فوج نے ملک اور خاص کر قبائیلی علاقوں میں جانوں کی قربانیاں دے کر یہاں پر آمن قائم کردیا،اتنی قربانیوں کے باوجود پاک فوج کے خلاف سازش کرنا اور سخت گیر الفاظ استعمال کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں،شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔