لاہور، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کیوی ٹیم دورے کے دوران 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔کیوی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں لاہور ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل پہنچا دیا گیا۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کر رہے ہیں، مہمان ٹیم دو دن آرام کے بعد 13 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی اسی روز ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 کو اور تیسرا 17 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔راولپنڈی اور کراچی میں میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی، میچز کے ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in