لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا گشت

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے متختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے گشت کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں پاک فوج کے دستے ٹرکوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی اور جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔پشاور میں پاک فوج، پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں نے صدر کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں سوار ہو کر مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔راولپنڈی کینٹ میں جی ایچ کیو کے قریب بھی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے گشت کر رہے ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in