لندن پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر شہریوں نے ایک ہزار سے زائد پلاسٹک کے سیب رکھ دئیے

گھریلو تشدد کے خلاف کام کرنے والی برطانوی تنظیم نے سرخ اور سبز رنگ کے سیب نئی اسکاٹ لینڈ یارڈ عمارت کے باہر رکھے،غیرملکی میڈیا
لندن پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر شہریوں نے احتجاجا ایک ہزار سے زائد پلاسٹک کے سیب رکھ دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن پولیس افسران اور اہلکاروں کی طرف سے جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف بطور احتجاج شہریوں نے پلاسٹک کے سیب پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر رکھے۔گھریلو تشدد کے خلاف کام کرنے والی برطانوی تنظیم نے سرخ اور سبز رنگ کے سیب نئی اسکاٹ لینڈ یارڈ عمارت کے باہر رکھے۔یہ احتجاجی مظاہرہ اس وقت ہوا جب ایک حاضر سروس پولیس افسر نے 24 جنسی زیادتیوں کا اعتراف کیا ہے۔منگل کو پولیس نے بیان میں کہا کہ وہ جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے ایک ہزار 71 کیسز پر تفتیش کر رہی ہے جس میں افسران اور اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیکڑوں اہلکار اس تفتیش کے نتیجے میں برطرف کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ لندن پولیس میں 43 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ہیں

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in