مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور متحدرہے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے ملک میں مارشل لا سےمتعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دےدیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،آرمی چیف اوردیگر عسکری قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے،پاک فوج کوتقسیم کرنے کاخواب،خواب ہی رہے گا،فوج میں نہ تو کسی نے استعفیٰ دیا اور نہ کسی نے حکم عدولی کی۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today