ماسکو پر ڈرون حملہ، ’سخت ردعمل دیا جائے گا:روسی صدر

راولپنڈی (ویب ڈیسک )روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائشی عمارت پر ڈرون حملے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو پر ڈرون حملے کا مقصد شہری اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے متنبہ کیا کہ ماسکو کو اس حملے کے جواب میں انتہائی “سخت اقدامات” کرنے کا حق حاصل ہے۔روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو پر ڈرون حملے کا مقصد “شہری اہداف” تھے تاہم اب دارالحکومت کے فضائی دفاع کو بڑھایا جائے گا۔روسی صدر نے ماسکو کے فضائی دفاعی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ کام کرنا ہے‘‘ یہ واضح ہے کہ دارالحکومت کے فضائی دفاع کو سیل کرنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے یہ ہم جانتے ہیں اور یہ کریں گے۔روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو پر ڈرون حملے کے بعد انتہائی “سخت اقدامات” کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

VladimirPutin

RussiaUkraineWar

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in