ماہرین نے مچھلی کو بھی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا

مچھلی کے گوشت کو اب تک ماہرین صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے آئے تھے تاہم اب نئی تحقیق میں ایک ایسا انکشاف کر دیا گیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جاۓ۔ ماہرین نے امریکہ کے دریاﺅں اور جھیلوں میں پائی جانے والی مچھلیوں پر تجربات کے بعد بتایا ہے کہ ان دریاﺅں اور جھیلوں سے پکڑی گئی ایک مچھلی کھانا پورا مہینہ آلودہ پانی پینے سے زیادہ خطرناک ہے۔رپورٹ کے مطابق ان مچھلیوں کے صحت کے لیے نقصان دہ ہونے کی وجہ بھی انسانوں کی پھیلائی ہوئی آلودگی ہی ہے، جس نے دریاﺅں اور جھیلوں کے پانی کو اتنا مضر صحت بنا دیا ہے کہ ان میں پلنے والی مچھلیاں بھی انسانوں کے لیے نقصان دہ ہو گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ پانی کی مچھلیوں میں ’پی ایف اے ایس‘ (polyfluoroalkyl substances)کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس تحقیق میں امریکہ کے مختلف دریاﺅں اور جھیلوں سے مچھلی کے 500سے زائد نمونے اکٹھے کیے گئے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پیٹرک بائرین نے بتایا کہ ان 500نمونوں میں سے جن میں سب سے کم ’پی ایف اے ایس‘ پائے گئے، ان میں ان کی شرح 9500نینو گرام فی کلوگرام تھی۔جس پانی سے یہ مچھلیاں پکڑی گئی تھیں، اس میں پی ایف اے ایس کی مقدار مچھلی میں موجود پی ایف اے ایس سے 278گنا زیادہ تھی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in