محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in