محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ الحمد للّٰہ، اللّٰہ پاک کا بے حد کرم اور فضل ہے کہ اس نے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا۔محمد رضوان نے لکھا کہ اللّٰہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے والا بنائے۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی حدیث کا ترجمہ بھی لکھا۔اس کے علاوہ پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش سے متعلق ٹوئٹ کی۔ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان کو مبارکباد بھی دی گئی۔#PCB #Pakistan #Cricket #MuhammadRizwan #Daughter
Visited 2 times, 1 visit(s) today