مری میں برفباری کے بعد بارش،مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل
پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں برفباری کے بعد بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں، محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today