مسجد نبوی میں گھومتے پاکستانی چرواہے کی کہانی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )عمرہ ادائیگی کے بعد بلوچستان کے علاقے حب کے گاؤں گوٹھ حاجی رحیم میں ہفتے کو اپنے گھر واپس آنے والے 82 سالہ عبدالقادر بخش کے پاس فون تک نہیں ہے۔ننگے پاؤں اور اپنی پگڑی پر ململ کا لمبا کپڑا ڈالے مسجد نبوی میں گھومتے ایک پاکستانی بزرگ چرواہے میں لوگوں کی دلچسپی اس وقت بڑھ گئی جب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔سعودی ولی عہد کے مشیر ترکی الشیخ نے بھی اپنی ایک ٹویٹ سوال کیا کہ ’ان تک کیسے پہنچا جائے۔‘لیکن عمرہ ادائیگی کے بعد بلوچستان کے علاقے حب کے گاؤں گوٹھ حاجی رحیم میں ہفتے کو اپنے گھر واپس آنے والے 82 سالہ عبدالقادر بخش کے پاس فون تک نہیں ہے۔انتہائی غریب عبدالقادر بخش نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 15 سال تک بچت کی۔عبدالقادر بخش نے برسوں تک بہت سی بکریاں فروخت کیں اور اپنے خواب کی تکمیل کے لیے ہرممکن بچت کی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in