مصر میں ماں اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش پکا کر کھا گئی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) مصر کے ایک گاوں میں دل دہلا دینے والا واقعہ دیکھنے میں آیا، جہاں ایک ذہنی مریض ماں نے اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش کو پکا کر کھا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گورنری شرقیہ میں واقع فاقوس سنٹر سے منسلک ابو شلبی گاﺅں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کیا، اس کی لاش کو پکایا اور اس کے کچھ حصے کھا گئی۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ قاتلہ خاتون کا نام ھنا اور اس کی عمر 30 سال ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ گھنانا جرم اس وقت کیا جب وہ ہوش کھو بیٹھی، کیونکہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی۔ “اقبالی بیان کے دوران وہ مشکل سے بول رہی تھی، ماں نے کہا کہ وہ اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔ اس لیے اس نے اسے ذبح کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے کاٹ کر کھانا پکانے کے بعد کھایا۔ اسے اس کے پیٹ میں لوٹا دیا۔سکیورٹی تحقیقات سے پتہ چلا کہ خاتون تقریبا تین سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی۔ماں کو پبلک پراسیکیوشن آفس کے حوالے کیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔