معروف ترک ڈرامے کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں کئی اداکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلزلے میں گھر کے تباہ ہونے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انتقال تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ڈرامہ سیریل کے پروڈکشن ہاؤس نے بھی جاگدس جانکایا کی ناگہانی آفت میں ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in