مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے پلوامہ حملے کو مودی کا ڈرامہ قرار دے دیا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نےبھارتی میڈیا ادارے دی وائر کے صحافی کرن تھاپر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پلوامہ حملے کو مودی کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کو پلوامہ حملے کا پہلے سے علم تھا، مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا، پلوامہ ڈرامے کا مقصد بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا، ستیاپال کے الزامات نے بھارت میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافے پر حملہ بھارتی نظام خاص طور پر سی آر پی ایف اور وزارت داخلہ کی ‘نااہلی’ اور ‘لاپروائی’ کا نتیجہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں حملے خود کرواکر پاکستان پر الزام لگانے والی مودی سرکاراپنے ہی مہروں کے ہاتھوں شکست کھانے لگی۔تازہ مثال مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک ہیں جنھوں نے پلوامہ حملے سے متعلق چشم کشا انکشافات کرتے ہوئے مُودی سرکاراوراس کے قریبی مشیروں کی بھیانک تصویر کھینچ ڈالی۔ستیا پال ملک اگست 2019میں 370 کی منسوخی کے وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔نشریاتی ادارے ’’دی وائر‘‘ کوانٹرویو دیتےہوئے سیتا پال ملک نے کہا کہ مودی سرکار کو پلوامے میں حملے کا پہلے سے علم تھا لیکن مودی نے اپنے فوجیوں کو بچانے کے بجائے انھیں مروا دیا اور سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in