ملک بھر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان

بجلی کی بچت کے لئے وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے تک بند کی جائیں گی جبکہ شادی ہالز رات 10 بجے تک بند کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اگر اس ٹائم پر چلیں تو 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج علامتی طور پر کابینہ کی میٹنگ میں بھی کوئی لائٹ آن نہیں کی گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مشکل فیصلے ماضی میں بھی کیے ہیں، بجلی کے استعمال میں کمی لانے کا پروگرام تیار کر لیا گیا ہے جس کی بریفنگ صدر صاحب کو بھی دی ہے اور انہوں نے بھی سپورٹ کیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in