ملک بھر میں کہیں بارش، کہیں برفباری جاری

ملک بھر میں کہیں بارش، کہیں برفباری اور کہیں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے بیشتر علاقے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔شمالی بلوچستان میں غیرمعمولی سردی سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا۔ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور زیارت کے بالائی مقامات پر درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔برفباری کے باعث بند ہونے والی کوئٹہ چمن شاہراہ، کوئٹہ قلعہ سیف اللّٰہ شاہراہ اور بلوچستان کی قومی شاہراہیں کھول دی گئیں، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین، زیارت اور قلعہ سیف اللّٰہ کے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in