ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی پنجاب اور شمالی بلو چستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ،لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سرگود ھا، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in