ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر تیز برف باری کا سلسلہ شروع

ملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر تیز برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تاحد نگاہ برف ہی برف کے باعث لوگ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور لوگ گھروں تک محصور ہیں۔مری، استور، نانگا پربت اور گردو نواح میں شدید برف باری ہوئی جبکہ لواری ٹنل کے اطراف 5 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر کی حسین وادیاں بھی برف سے ڈھک گئی ہیں۔دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ناران کاغان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 9 اور 10 فروری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آنے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری متوقع ہے۔

You might be interested in