ملک کے بالائی ووسطی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات تک ملک کے بالائی ووسطی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی 28 فروری سے 2 مارچ کے دوران مری،گلیات،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔28 فروری اور یکم مارچ کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ،گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،قصور، شیخوپورہ،خوشاب، ننکانہ صاحب بھی بادل برسیں گے،باجوڑ،کرم، وزیر ستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،محکمہ موسمیات نے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے بعد کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان،پہاڑی علاقوں مری گلگت بلتستان کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔