ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند چھا

سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے اور حدنگاہ متاثر ہے۔موٹروے حکام کے مطابق لاہور اسلام آبادموٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3، درکھانہ سےجڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5، شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے۔فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 مکمل بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in