موبائل فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ۔

پاکستان بھر میں ہر طرح کے موبائل فون آسان قسطوں پر دینے کے حوالے سے حکومت نے سفارشات طلب کی ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈائریکٹر جنرل ایم او آئی ٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں تمام موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت آسان قسطوں پر موبائل فون دینے کے حوالے سے قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کے بعد پاکستان بھر کے شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کمپنیوں سے موبائل فون قسطوں کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔

قسط ادا نہ کرنے یا ڈیفالٹر ہونے کی صورت میں موبائل فون صارف کا شناختی کارڈ یا پھر موبائل فون کی آئی ایم ای آئی کو بلاک کیا جائے گا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in