مکی آرتھر کو ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کردیا گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر کی ذمہ داریوں میں پاکستان مینز ٹیم کی حکمت عملی کی تشکیل، ڈیزائن اور اسکی نگرانی میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔یہ بھی بتایا جارہا تھا کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔گزشتہ ماہ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہیں۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in