میکسیکو،چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ میں تباہ ، 3 افراد ہلاک،4زخمی

سپر مارکیٹ سٹور بھی تباہ،تحقیقات جاری،انجن سے دھواںنکل رہا تھا،عینی شاہدین

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، 4زخمی ہو گئے۔ابتدائی معلومات میں طیا رہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے،  طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ سٹور بھی تباہ ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کی جگہ دھماکے کا بھی خدشہ تھا لیکن فیڈرل سول پروٹیکشن نے عوام کو خطرہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔عینی شاہدین نے کہا کہ حادثے سے پہلے انجن میں سے دھواں نکل رہا تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in