میں واحد تھا جس نے فکسنگ کی طرف دھیان نہیں دیا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے سے گزری، شاید میں واحد تھا جس کا اس طرف دھیان نہیں گیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے تعلیم نے اچھے برے کی پہچان دی.گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پہلے ہی دن کہا تھا کہ جو ٹیم کی پرفارمنس ہوگی وہ میری ہوگی، پورے پاکستان سے سو بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، ان سو بچوں کو بہترین کوچ اور مفت تعلیم کے انتظامات کیے، پاکستان جونیئر لیگ کا انعقاد بی کرایا۔انہوں نے کہا کہ سرفراز ہمیشہ سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں، سولہ لڑکوں کی ٹیم میں فائنل کوچ اور کپتان کرتے ہیں۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in