نائیجیریا اور لاؤس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا پاکستان میں مہنگائی کی شرح عروج پر۔

ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاؤس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ وہیں ایشیا میں پاکستان چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے جہاں مہنگائی باقی تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایران، شام اور لبنان ایشیا کے واحد ممالک ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ نائجیریا اور لاؤس میں افراط زر کی شرح بالترتیب 24.08 اور 27.8 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ کیوبا، شام، لبنان، سوڈان، گھانا، ایتھوپیا وغیرہ جیسے ممالک عالمی سطح پر رہ گئے ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی بدتر ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حیرت کی بات یہ ہے کہ تمام ممالک میں سے افغانستان میں مہنگائی کی سب سے کم شرح منفی 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید، عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق، اگست میں ہیڈ لائن افراط زر کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو جولائی میں ریکارڈ کی گئی 28.3 فیصد سے زیادہ ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in