نادیہ خان نے طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ بتادی

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ پاکستان میں طلاقوں کی شرح بڑھنے کی بڑی وجہ خواتین کا معاشی خود کفیل ہونا ہے ۔اداکارہ نادیہ خان کی اپنی دو شادیاں ختم ہوچکی ہے اور تیسری شادی سے قبل وہ کچھ عرصہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری معاشرے سے وفاداری ختم ہورہی ہے، پرانے زمانے میں کسی لڑکی سے عشق لڑانا بہت مشکل تھا لیکن آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے سب عام ہوگیا ہے اسی لئے مردوں کو اپنی بیویوں سے بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ وفادار نہیں رہتے۔نادیہ خان نے بتایا کہ ان کی کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے لیکن اس تمام عمل سے طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in