ناسا کا ایک بار پھر انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا مشن

ناسا کا نصف صدی بعد ایک بار پھر انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا مشن، ناسا نے چاند پر جانے کے لیے پہلی بار ایک خاتون خلانورد کو منتخب کرلیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خلانورد کرسٹینا کوچ آرٹیمس ٹو مشن کے چار رکنی خلانوردوں کی ٹیم میں شامل ہیں۔کرسٹینا کوچ کو سب سے طویل مسلسل خلائی پرواز کرنے والی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے۔آرٹیمس ٹو مشن کی ٹیم میں پہلی بار ایک افریقی امریکن اور کینیڈین خلانورد کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ناسا کا خلائی مشن چاروں خلانوردوں کو لے کر اگلے سال کے اوائل میں چاند پر جائے گا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in