نایاب پینمبرل چاند گرہن کا نظارہ آج رات پاکستان میں بھی کیا جائے گا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آج رات رواں سال کا پہلا اور نایاب چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں بھی نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوگا، جو 10 بج کر 22 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، افریقا، پیسفک ،اٹلانٹک، انڈین اوشن اور انٹارکٹکا میں بھی نظرآئے گا۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال آج رات نظر آنے والا چاند گرہن پینمبرل ہے، یعنی اس دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے اور اس کا عام طور پر مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in