ورسٹائل اداکار رندیپ ہودا نے ’لال رنگ 2‘ کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رندیپ ہودا نے لال رنگ 2 کا اعلان کر دیا ہے، فلم کی شوٹنگ ہریانہ میں جلد شروع ہوگی۔رندیپ ہودا گھڑ سواری کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، وہ اپنی انجری سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ لال رنگ 2 کا اعلان کیا، وہ پنچالی چکراورتی اور یوگیش راہار کے ساتھ فلم کی پروڈکشن میں بھی حصہ لیں گے۔رندیپ نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں ان کے چہرے پر سرخ رنگ کے چھینٹے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے پہلے پارٹ میں شنکر کا کردار ادا کیا تھا، یہ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in