وزیراعظم لندن پہنچ گئے، بادشاہ چارلس کی تاجپوشی تقریب میں شرکت کریں گے
راولپنڈی (نیوز رپورٹنگ )وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے جہاں وہ بادشاہ چارلس کی تاجپوشی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال زیر غور آئے گی، شہباز شریف انہیں حکومت کی جانب سے اٹھائے اقدامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران برطانوی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ تاجپوشی تقریب میں آئے دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی وزیراعظم کی ملاقات متوقع ہے۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today