وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے،

شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب، کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا،،

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا، جہاں آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا جس کے بعد انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آرمی آڈیٹوریم میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو مادر وطن کے دفاع کے لئے لازوال قربانیوں اور خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی سالمیت، جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو بھی سراہا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے یہ امن اور آزادی وطن کے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے، میں پاکستان کے لئے اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہر پاکستانی وطن کیلئے شہداء اور غازیوں کی ان عظیم قربانیوں پر ان کا احسان مند ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 9 مئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، ان شرپسندوں کے سیاہ کارناموں کو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی، بعدازاں وزیراعظم نے شہداء کے 70 اور زخمیوں کے 30 خاندانوں میں خصوصی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے، جبکہ شہدا کے ہونہار بچوں میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے مطابق لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے،،

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in