ویرات کوہلی پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سِلو اوور ریٹ کے باعث ویرات کوہلی پر 24 لاکھ جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر 6، 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فاف ڈوپلیسی کی عدم موجودگی کے باعث رائل چیلنجرز بنگلور نے ویرات کوہلی کو کپتان نامزد کیا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today