ٹنڈولکر کے بیٹے نے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیساتھ ہی منفرد اعزاز حاصل کر لیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر نے بالآخر انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرلیا۔ارجن نے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کیا، انہوں نی2اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17رنز دیئے ۔آئی پی ایل میں ڈیبیو کے ساتھ ہی ارجن اور سچن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا، وہ بھارتی ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے بن گئے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today