ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف، نام بھی تبدیل کر دیا گیا

ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مشہور برڈ لوگو (logo) کا متبادل پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی جانب سے ٹوئٹر کے نئے لوگو کی تصویر ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کی گئی اور پھر اسے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر برڈ لوگو کی جگہ لگا دیا گیا۔

ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ ایلون مسک نے بھی اپنی پروفائل امیج بھی اس لوگو سے تبدیل کرتے ہوئے ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ٹوئٹر کا نام بھی ایکس کر دیا گیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in