ٹک ٹاک کا اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ٹک ٹاک نے بھی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح اپنا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ٹول ٹاکو کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں سوشل میڈیا کمپنی نے بتایا کہ یہ ٹول ابتدائی طور پر فلپائن سے تعلق رکھنے والے محدود ٹک ٹاک صارفین کو دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس حوالے سے ابھی مزید منصوبہ بندی نہیں کی گئی مگر ہم صارفین کی رائے جاننے کے لیے پرجوش ہیں۔ٹک ٹاک کے مطابق یہ چیٹ بوٹ سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آپ سے بات چیت کر سکتا ہے، البتہ اس کی باتوں پر مکمل یقین کرنا بہتر نہیں ہوگا۔

ArtificialIntelligence

Chatbot

TikTok

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in