ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔نئی رینکنگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today