ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں آج ٹی20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں مدمقابل ہوں گی۔ کیپ ٹاؤن میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 ٹی20 مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں ہندوستان 10 جبکہ قومی ٹیم محض 3 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث تمام مقابلے ملٹی ٹیم ٹورنامنٹس میں ہوئے ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in