پاکستان، نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جاۓ گا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل راولپنڈی ہی میں کھیلا جائے گا، 5 میچز کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ابتدا میں تو کیوی بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی، ول ینگ نے 86 رنز بنائے، ڈیرل مچل نے سنچری اسکور کی، پھر پاکستانی بولرز نے اچھا کم بیک کیا اور کیویز کو 7 وکٹ پر 288 رنز تک محدود کیا۔جواب میں فخر زمان اور امام الحق نے 124رنز کی اوپننگ شراکت بنا کر جیت آسان بنادی، امام 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان نے شاندار سنچری بنائی، بابر نے 49 اور پھر رضوان نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کو 5 وکٹ سے فتح دلا دی۔سیریز کا دوسرا میچ کل راولپنڈی اسٹیڈیم ہی سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in