پاکستانی ٹیم نے دنیا بھر کی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

دنیا کے دوبڑے ٹورنامنٹس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے چند ہفتے پہلے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر کی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ،محمد وسیم جونیئر،فہیم اشرف اور حارث روف پر مشتمل پاکستانی پیس اٹیک کے ہر جانب چرچے ہیں۔رفتار اور سوئنگ کے باعث پاکستانی پیس اٹیک کو ایشین کنڈیشن میں بھی سب سے خطرناک بولنگ اٹیک قرار دیا جارہا ہے۔

حتیٰ کہ سرحد کے اس پار بھارتی پنڈت اور کرکٹ گرو دعوی کررہے ہیں کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم بھارت سے زیادہ مضبوط ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in