پاکستان سے چوری ہونے والے آئی فونز دبئی میں فروخت ہونے لگے۔

اسی طرح سٹی ڈسٹرکٹ میں 1978 موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز پر کام کیا گیا اور 345 موبائل فون برآمد جبکہ 989 کا سراغ لگایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بتایا کہ کیماڑی ڈسٹرکٹ میں 1452 موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر رن کیے گئے اور 377 موبائل فون برآمد کیے جا چکے ہیں جبکہ 726 کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ عرفان علی بلوچ نے مزید بتایا کہ ایسے بہت سارے شواہد سامنے آئے ہیں کہ کراچی سے چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فون دبئی اور افغانستان میں فروخت ہوتے آرہے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in