پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق500 روپے اضافےکے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 33 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے اضافےکے بعد 2لاکھ 274 روپےکا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کمی کے بعد 1976 ڈالر فی اونس ہے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today