پاکستان میں 2 ممالک نے 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے 2 دوست ممالک سے 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی نوید سنادی۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالرز اور یو اے ای نے 22 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے یہ بھی کہا کہ چاغی میں 6 سے 7 مائنز ہیں، جہاں پاکستان سرمایہ کاری لاسکتا ہے۔

گزشتہ دونوں سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری نے اپنے مضمون میں پاکستان سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے 8 ارب ڈالرز کا ’پاکستان ساورن فنڈ‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز اور یو اے ای نے 1 ارب ڈالرز پاکستان منتقل کیے تھے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in