پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی رونمائی کردی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم موجود تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹرافی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ مذکورہ ٹرافی کا ڈیزائن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنائی گئی ٹرافی ہی کی طرح کا ہے۔

Cricket

PakVsNz

Pakistan

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in