پاکستان نیوزی لینڈ کا آخری T20 آج کھیلا جائیگا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کو 5 میچوں کی سیریز میں1-2 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے 2 میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے بعد اب آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/hashtag/Pakistan

https://twitter.com/hashtag/NewZealand

https://twitter.com/hashtag/T20

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in