پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان نے 5 میچوں کی ہوم سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی اور آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 334 رنز بنائے اور 335 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔پاکستانی اننگز کی خاص بات بابر اعظم کی عمدہ پرفارمنس تھی، انہوں نے سنچری اسکور کی اور ایک ہی دن میں 2 ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔بابر اعظم نے آج پہلے ہاشم آملہ کا تیز ترین 5 ہزار رنز کا اعزاز اپنے نام کیا، جو کارنامہ جنوبی افریقی بیٹر نے 101 اننگز میں انجام دیا تھا اسے قومی کپتان نے صرف 97 اننگز میں عبور کرلیا۔اس کے ساتھ بابر اعظم نے 10 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے، یہ اُن کی ایک روزہ کرکٹ میں 18 ویں سنچری تھی، یوں وہ کم ترین اننگز میں 18 سنچریاں کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in