پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ، ویپن سسٹم کی آزمائشی پرواز کا مقصد مختلف ڈیزائن

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ، ویپن سسٹم کی آزمائشی پرواز کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، میزائل سسٹم کا مقصد ملکی دفاع کو یقینی بنانا ہے اور خطے میں طاقت کا توازن مستحکم کرنا ہے،،

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ویپن سسٹم کی آزمائشی پرواز کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، میزائل سسٹم کا مقصد ملکی دفاع کو یقینی بنانا ہے اور کم از کم دفاعی صلاحیت کے موثر ہونے کا اعادہ کرنا تھا، تاکہ خطے میں مجموعی دفاعی صلاحیت کا اظہار کرکے طاقت کا توازن مستحکم کرنا ہے، میزائل ابابیل ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے جبکہ سٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا، صدر، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر سٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی،

ابابیل پاکستان کا سب سے جدید اسٹریٹجک ڈیلیوری سسٹم ہے جو کئی منفرد خصوصیات کا حامل ھے-

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in