پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے؟

یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی پھل آم لیکن بہت سوں کو یہ معلوم نہیں ہو گا کہ ہمارا قومی مشروب کون سا ہے۔ پاکستان کا قومی مشروب ’گنے کا رس‘ ہے، جو سڑک کنارے ریڑھیوں پر فروخت ہوتا ہے۔ گاہک کے آنے پر ریڑھی والا اسے تازہ رس نکال کر پیش کرتا ہے جس میں تھوڑی سی ادرک، لیموں، نمک اور مرچ وغیرہ بھی شامل کی جاتی ہیں۔یہاں ہم آپ کو پاکستانی کی چند دیگر قومی اشیاءکے بارے میں بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض، قومی درخت دیودار، قومی پھول چنبیلی، قومی پرندہ چکور، قومی جانور مار خور اور قومی کھیل ہاکی ہے۔

Pakistan

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in