پاکستان کو ہائبرڈ وار فیئر کے چیلنج کا سامنا ، سہیل محمود

پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹر ٹیجک اسٹڈیز پاکستان (آئی ایس ایس آئی ) کے ڈائر یکٹر جنرل سہیل محمود نے یاددلایا ہے کہ پاکستان ایک ایسے مشکل جیو اسٹر ٹیجک پڑوس میں واقع ہے ۔

جہاں اسے بے شمار چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے ۔ جہاں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے ساتھ ہائبر ڈوار فیئر جیسے نئے خطرات بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں ۔ جس کے ملک پر صرف طبعی نہیں بلکہ قوم کے جذبہ اور مورال پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

دفاعی صلاحیتوں کے ذریعہ خود انحصاری کے حصول کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے سہیل محمود نے یوم دفاع کی مناسبت سے کہا کہ پاکستان کو مذکورہ تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی دفاعی صلاحیت حاصل ہونی چاہئے ۔ انہوں نے ملکی دفاع میںمسلح افواج کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in