پاکستان کی معشیت کے لیے بڑی خبر
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر سنا دی. سعودی عرب نے پاکستان کو دو ارب ڈالر فنڈنگ سے متعلق زبانی طور پر آگاہ کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دو ارب ڈالر فنڈنگ دینے بارے آگاہ کر دیا ہے پاکستان کو تین ارب ڈالر فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے تین ارب ڈالرز فنڈنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے. اسی سلسلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ جانے سے قبل متحدہ عرب امارات جائیں گے۔آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے اور پٹرولیم لیوی مدمیں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کے ساتھ پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کر دیا تھا ، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ دوست ملکوں سے پانچ ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی لازمی کرانا ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی یو اے ای اور سعودی عرب فنڈنگ سے منسلک ہے، جتنی جلدی یو اے ای اور سعودی عرب یہ کنفرم کریں گے، اسٹاف لیول معاہدے پر بھی اتنی ہی جلدی دستخط ہو جائیں گے۔